چین کے وزیر خارجہ جمعہ کو تہران کا دورہ کریں گے

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ چین کے وزیر خارجہ جمعہ کو تہران کا دورہ کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے کہا ہے کہ چین کے وزیر خارجہ جمعہ کو تہران کا دورہ کریں گے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کی دعوت پر چینی وزیر خارجہ وانگ یی جمعہ کو دو روزہ دورے پر تہران پہنچیں گے۔ سعید خطیب زادہ نے کہا کہ چین کے وزير خارجہ دورہ ایران کے دوران ایرانی وزیر خارجہ کے علاوہ صدر حسن روحانی سے بھی ملاقات کریں گے۔ اس ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور عالمی مسائل کے بارے میں تبدالہ خیال کیا جائےگا۔

News Code 1905767

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 8 =