مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 11 کروڑ 12 لاکھ 89 ہزار 506 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 24 لاکھ 64 ہزار 855 ہو گئیں۔ کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 2 کروڑ 26 لاکھ 26 ہزار 337 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 94 ہزار 877 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 8 کروڑ 61 لاکھ 66 ہزار 994 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 11 کروڑ 12 لاکھ 89 ہزار 506 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 24 لاکھ 64 ہزار 855 ہو گئیں۔
News ID 1905355
آپ کا تبصرہ