مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان جنگ بندی کے باوجود جنگ جاری ہے آرمینیا نے آذربائیجان پر پے در پے میزائل حملے کیے جس کے نتیجے میں13 شہری جاں بحق اور 40 زخمی ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے، آرمینیا کی فوج نے آذربائیجان کے شہر گانجا میں میزائل داغے جو شہری علاقے میں گرے اور کئی گھر تباہ ہوگئے۔ میزائل حملے میں آذربائیجان کے 13 شہری جاں بحق اور 40 سے زائد زخمی ہوگئے۔
آذربائیجان نے میزائل حملے میں ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ زخمیوں میں سے 9 کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
آپ کا تبصرہ