آج ایران سمیت کئي ممالک میں سورج گرہن لگا ہوا ہے

اسلامی جمہوریہ ایران سمیت ایشیا اور افریقہ کے کئي ممالک میں سورج گرہن لگا ہوا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران سمیت ایشیا اور افریقہ کے کئي ممالک میں سورج گرہن لگا ہوا ہے۔

ماہرینِ فلکیات و طب نے سورج گرہن کے دوران براہِ راست سورج کا مشاہدہ نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سورج گرہن کے وقت براہِ راست سورج دیکھنے کی کوشش نہ کریں، بینائی کو نقصان پہنچ سکتا ہے یا بینائی جانے کا خطرہ بھی ہو سکتا ہے۔

ماہرین نے سورج گرہن کے دوران سورج کی طرف بغیر کسی فلٹر والے چشمے کے دیکھنے سے منع کیا ہے اور کہا ہے کہ ذرا سی بے احتیاطی سورج گرہن دیکھنے والے کو عمر بھر کے لیے بصارت سے محروم کر سکتی ہے۔

ماہرِ امراض چشم کے مطابق گرہن کے دوران سورج کی طرف دیکھنے والوں کی آنکھوں کے پردے کا مرکزی حصہ متاثر ہو سکتا ہے۔

علمائے کرام کہتے ہیں کہ سورج گرہن کے دوران توبہ، استغفار کی کثرت کے ساتھ نمازِ آیات ادا کرنی چاہیے۔

News Code 1901044

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 9 =