نائیجر میں دہشت گردوں کے حملے میں 73 فوجی اہلکار ہلاک

افریقی ملک نائیجر میں دہشت گردوں کے فوجی اڈے پر حملے کے نتیجے میں 73 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افریقی ملک نائیجر میں دہشت گردوں کے فوجی اڈے پر حملے کے نتیجے میں 73 اہلکار ہلاک ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق دہشت گردوں نے بھاری ہتھیاروں سے ملک کے مغربی حصے میں  مالی کی سرحد کے قریب واقعے فوج اڈے  کونشانہ بنایا،وزارت دفاع کے ترجمان نے ٹی وی پر نشر کیے گئے بیان میں اس خوفناک حملے میں 73 اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جوابی کارروائی میں بعض حملہ آور بھی مارے گئے ہیں۔

 ترجمان نے بتایا کہ دہشت گردوں کے اس حملے میں 12 فوجی زخمی بھی ہوئے جن میں کچھ کی حالت تشویشناک ہے جب کہ بعض اہلکار لاپتہ ہیں۔

News Code 1896133

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 0 =