امریکہ میں زیرِ تعمیر ہوٹل کی عمارت گرنے سے 2 افراد ہلاک

امریکہ کے شہر نیو اورلینز میں زیرِ تعمیر ہوٹل کی عمارت کا اوپری حصہ گرنے سے 2 افراد ہلاک، 18 زخمی ہوگئےہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے شہر نیو اورلینز میں زیرِ تعمیر ہوٹل کی عمارت کا اوپری حصہ گرنے سے 2 افراد ہلاک، 18 زخمی ہوگئےہیں۔ نیواورلینز میں ہوٹل کی عمارت میں تعمیر کا کام جاری تھا، حادثے کے وقت 100 سے زائد مزدور کام میں مصروف تھے۔مزدوروں کے مطابق عمارت اچانک پہلے ہلی پھر اس کی اوپری منزل کا حصہ نیچے سڑک پر جا گرا۔ اس دوران قریبی عمارتوں کو فوری خالی کرا لیا گیا۔عمارت کا حصہ گرنے کی وجہ ابھی سامنے نہیں آئی ہے، حادثے میں 2 افراد ہلاک، 18 زخمی اور ایک شخص لاپتہ ہے۔

News Code 1894531

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 5 =