ایتھوپیا کے وزیراعظم نوبل امن انعام ملےگا

افریقی ملک ایتھوپیا کے وزیراعظم آبے احمد علی کو 2019 کا نوبل امن انعام دیا جائےگا

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افریقی ملک ایتھوپیا کے وزیراعظم آبے احمد علی کو 2019 کا نوبل امن انعام دیا جائےگا ۔ اطلاعات کے مطابق افریقی ملک ایتھوپیا کے وزیراعظم آبے احمدعلی کو  دو ملکوں کے درمیان دہائیوں سے جاری خونی جنگ کے خاتمے کے لیے اہم کردار ادا کرنے اور امن کاوشوں کے اعتراف میں نوبل امن انعام دیا جائےگا اپنی امن کاوشوں کے باعث دنیا کی توجہ کا مرکز بننے والے جواں سال اور پُر عزم ایتھوپیا کے وزیراعظم آبے احمد علی نوبل امن انعام 2019 اپنے نام کرنے میں کامیاب رہے۔ 2018 میں وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے والے 46 سالہ آبے احمدعلی  نے دہائیوں سے جاری پڑوسی ملک اریٹیریا کے ساتھ دشمنی کو ختم کرنے کے لیے سر توڑ کوششیں کیں اور خانہ جنگی سے بدحال ممالک میں امن و صلح کے چراغ روشن کئے۔

News Code 1894490

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 13 =