4 نومبر، 2025، 10:03 PM

نوبل امن انعام اپنی ساکھ کھوچکا، جنگ پسند کو دینا افسوسناک ہے، ایرانی وزیر خارجہ

نوبل امن انعام اپنی ساکھ کھوچکا، جنگ پسند کو دینا افسوسناک ہے، ایرانی وزیر خارجہ

عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ نوبل انعام اپنی ساکھ کھو چکا ہے، اسے مغربی مفادات کے خلاف حکومتوں کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال کیا جارہا ہے

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ونیزویلا کی جنگ طلب اپوزیشن رہنما کو نوبل امن انعام دیے جانے پر شدید تنقید کی ہے، جو اپنے ہی ملک پر امریکی حملے کی حامی ہیں۔  

عراقچی نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ دنیا بھر کے بہت سے لوگوں کے نزدیک نوبل انعام اپنی اصل ساکھ کھوچکا ہے کیونکہ اسے بارہا مغربی مفادات کے مخالف حکومتوں کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال کیا گیا ہے۔  

انہوں نے مزید کہا کہ اس سال امن انعام ایسی خاتون کو دینا جو اپنے ہی ملک کے خلاف جنگ کی ترغیب دیتی ہے اور فلسطین میں نسل کشی اور جنگی جرائم کے مرتکب افراد کی تعریف کرتی ہے، نوبل انعام کی ساکھ کو مزید نقصان پہنچانے کے مترادف ہے۔

News ID 1936305

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha