9 اکتوبر، 2019، 8:25 PM

امریکہ چین کی حکمراں جماعت کے چند رہنماؤں پر پابندی کا اعلان

امریکہ چین کی حکمراں جماعت کے چند رہنماؤں پر پابندی کا اعلان

امریکہ نے چینی کمپنیوں پر پابندی کے بعد اب چین کے سرکاری افسران اور حکمراں جماعت کے چند رہنماؤں کے امریکی ویزوں کو منسوخ کرکے سفری پابندی عائد کردی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ نے چینی کمپنیوں پر پابندی کے بعد اب چین کے سرکاری افسران اور حکمراں جماعت کے چند رہنماؤں کے امریکی ویزوں کو منسوخ کرکے سفری پابندی عائد کردی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو نے اپنی ٹویٹ میں چین کے سرکاری افسران اور کمیونسٹ پارٹی کے رہنماؤں کے ویزوں پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے تاہم انہوں نے ان افسران اور پارٹی رہنماؤں کے نام اور تعداد سے آگاہ نہیں کیا۔

امریکی وزیر خارجہ نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ سفری پابندی کی زد میں آنے والے افراد چین کے صوبے سنکیانگ میں مسلم اقلیت کو جبری قید میں رکھنے اور مظالم ڈھانے کے ذمہ دار ہیں اور یہ پابندی اس وقت تک جاری رہے گی جب تک اقلیتوں کو اُن کے تمام بنیادی حقوق کی فراہمی کو یقینی نہ بنالیا جائے۔

 دوسری جانب چین نے امریکی پابندیوں کو بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ خود بھی سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہے جہاں تارکین وطن کیخلاف انسانیت سوز سلوک روا رکھا جا رہا ہے، بے جا پابندیوں سے تارکین وطن کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے۔

News ID 1894437

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha