پاکستانی وزیر اعظم سعودی عرب کا دورہ کریں گے

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان چین سے واپسی پرسعودی عرب کا دورہ کریں گے.

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان چین سے واپسی پرسعودی عرب کا دورہ کریں گے.ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے سعودی عرب کے دورے کا امکان ہے۔ وزیراعظم عمران خان چین سے واپسی پرسعودی عرب جائیں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان سعودی ولیعہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات کریں گے جس میں کشمیرسے متعلق اہم پیش رفت متوقع ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل سعودی عرب اور امارات واضح طور پر کہہ چکے ہیں کہ کشمیر بھارت کا اندرونی مسئلہ ہے اور پاکستان کو مسئلہ کشمیر کو اسلامی مسئلہ نہیں بنانا چاہیے۔ سعودی عرب، بحرین اور متحدہ عرب امارات بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو ملک کے اعلی ترین ایوارڈز سے بھی نواز چکے ہیں۔ سعودی عرب کبھی بھی پاکستان کی توقعات پوری نہیں کرسکتا کیونکہ  سعودی رعب کا نظام خود امریکہ کے رحم و کرم پر قائم ہے اوربڑے  شیطان امریکہ کے رحم و کرم پر قائم نظام سے کسی خیر اور نیکی کی توقع نہیں رکھنی چاہیے۔

News Code 1894430

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 2 =