ہالینڈ میں مسجد پر حملے میں ملوث شخص کو 3 سال قید اور جرمانہ کی سزا

ہالینڈ کی ایک عدالت نے مسجد پر حملے کی کوشش کرنے والے شخص کو 3 سال قید اور 1300 یورو جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہالینڈ کی ایک عدالت نے مسجد پر حملے کی کوشش کرنے والے شخص کو 3 سال قید اور 1300 یورو جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ہالینڈ کے شہر لی وارڈن میں واقع ایک مسجد پر حملے کے مرتکب شخص کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں فریقین کے دلائل سننے کے بعد شواہد کی روشنی میں عدالت نے ملزم کو 3 سال قید با مشقت اور 1300 یورو جرمانے کی سزا سنا دی ہے۔

ملزم پر الزام تھا کہ اُس نے اپریل میں ایک مسجد کے باہر کچرے کے ڈبے پر آگ لگا کر ڈبا احاطے میں پھینکنے کی کوشش کی تھی تاکہ مسجد میں نماز ادائیگی کے لیے موجود افراد کو نشانہ بنایا جا سکے تاہم پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا تھا۔

News Code 1894350

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 5 =