چین کے وزیر خارجہ کا دورہ بھارت منسوخ

چین کے وزیر خارجہ نے کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر بھارت کا سرکاری دورہ منسوخ کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین کے وزیر خارجہ نے کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر بھارت کا سرکاری دورہ منسوخ کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق چین کے وزیر خارجہ وانگ ای کو بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول سے ملاقات کے لیے نئی دہلی کا دورہ کرنا تھا تاہم کشمیر کی موجودہ صورت حال پر احتجاجاً اپنا دورہ منسوخ کردیا ہے۔

وزیر خارجہ وانگ ای اور قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول چین اور بھارت کی سرحدی تنازع کے حل کے لیے تشکیل دی گئی کمیٹی کے خصوصی نمائندے بھی ہیں اور یہ دورہ بھی سرحدی تنازعات کے لیے ایک اجلاس میں شرکت کے لیے تھا۔

اطلاعات کے مطابق چینی وزیر خارجہ ہفتے کو اسلام آباد کا دورہ کریں گے جہاں چین، افغانستان اور پاکستان کے درمیان سہ فریقی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

واضح رہے کہ بھارت نے  5 اگست کو کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم اور اسے دو حصوں میں تقسیم کردیا تھا بھارت کے غیر آئینی فیصلے پر چین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے بھارت سے اپنے فیصلے کو واپس لینے کا مطالبہ کیا تھا ۔

News Code 1893497

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 10 =