21 اگست، 2019، 12:18 PM

سعودی عرب کی ایک ہزار خواتین ایک ہی دن میں ملک سے فرار

سعودی عرب کی ایک ہزار خواتین ایک ہی دن میں ملک سے فرار

سعودی عرب نے رواں ماہ 2 اگست کو بالغ خواتین کو کسی مرد سرپرست کی اجازت کے بغیر بیرون ملک سفر کرنے کی اجازت دی تھی جس کے بعد ایک ہی دن میں ایک ہزار خواتین ملک سے فرار ہوگئی ہیں ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العربیہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب نے رواں ماہ 2 اگست کو بالغ خواتین کو کسی مرد سرپرست کی اجازت کے بغیر بیرون ملک سفر کرنے کی اجازت دی تھی جس کے بعد ایک ہی دن میں ایک ہزار خواتین ملک سے فرار ہوگئی ہیں ۔  اطلاعات کے مطابق اس سے قبل سعودی عرب کی تمام خواتین کو کسی بھی طرح کے بیرون ملک سفر سے قبل اپنے سرپرست مرد کی اجازت درکار ہوتی تھی۔

سعودی عرب کی خواتین کو اگر علاج اور تعلیم کے لیے بھی بیرون ملک جانا پڑتا تھا تو بھی انہیں گھر کے کسی کفیل مرد یا سرپرست مرد کی اجازت درکار ہوتی تھی۔ تاہم رواں ماہ سے سعودی حکومت نے یہ شرط ختم کرتے ہوئے تمام بالغ خواتین کو جن کی عمر 21 برس یا اس سے زائد ہو انہیں کسی مرد سرپرست کی اجازت کے بغیر ہر طرح کے بیرون ملک سفر کی اجازت دی تھی۔ مرد سرپرست کی اجازت کے بغیر بیرون ملک سفر کی اجازت ملنے کے بعد کئی خواتین گزشتہ 2 ہفتوں سے بیرون ملک جا چکی ہیں۔ تاہم 19 اگست کو ایک ہی دن ایک ہی صوبے سے ایک ہزار خواتین نے بیرون ملک روانہ ہوکر تاریخ رقم کردی ہے۔العربیہ کے مطابق 21 سال اور اس سے زائد عمر کی ایک ہزار خواتین سعودی عرب کے سب سے بڑے صوبے ’الشرقیہ‘ سے بیرونی ممالک روانہ ہوئیں۔یہ پہلا موقع تھا کہ بیک وقت اتنی خواتین بیرون ملک روانہ ہوئیں اور انہیں سفر کرنے کے لیے کسی بھی طرح کا اجازت نامہ دکھائے بغیر ایئرپورٹ حکام کے آگے سے گزرنا پڑا۔یہ واضح نہیں ہوسکا کہ ان ایک ہزار خواتین نے کن ممالک کا سفر کس مقصد کے لیے کیا، تاہم یہ سعودی عرب کی تاریخ میں پہلا واقعہ تھا کہ اتنی بڑی تعداد میں خواتین کسی مرد سرپرست کی اجازت کے بغیر بیرون ملک روانہ ہوئیں۔

News ID 1893116

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha