کشمیر کی خصوصی حیثیت کا خاتمہ مودی کا غیر آئینی اقدام ہے

بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس کی جنرل سیکریٹری پریانکا گاندھی نے کشمیر پر نریندر مودی سرکار کے اقدام کو غیرآئینی اورغیرقانونی قرار دے دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس کی جنرل سیکریٹری پریانکا گاندھی نے کشمیر پر نریندر مودی سرکار کے اقدام کو غیرآئینی اورغیرقانونی قرار دے دیا ہے۔کشمیر کی خصوصی حیثیت سے جڑی آئینی شق 370 کی منسوخی کے حوالے سے پریانکا گاندھی نے اپنے پہلے ردعمل میں کہا ہے کہ بی جے پی حکومت نے آرٹیکل 370 کو جس انداز سے منسوخ کیا ہے، وہ غیرآئینی اور غیرجمہوری ہے۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی سرکار نے جو انداز اختیار کیا، اس سے آئین کی خلاف ورزی ہوئی۔پریانکا گاندھی نے مزید کہا کہ اس اقدام کے لیے حکومت کی طرف سے جو کیا جانا چاہیے تھا وہ نہیں کیا گیا، ہماری پارٹی بھارتی آئین کے تحفظ کے لیے ہمیشہ لڑی ہے اور اب بھی لڑے گی۔

News Code 1892918

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 9 =