پریانکا گاندھی
-
کانگریس پارٹی کا آسام میں انتخابات میں کامیابی کے بعد سی اے اے کے خلاف قانون بنانے کا اعلان
ہندوستانی کانگریس پارٹی کی جنرل سیکریٹری اور سینئر لیڈر پرینکا گاندھی نے آسام میں پارٹی کی انتخابی مہم کا آغاز کرتے ہوئے یہ وعدہ کیا کہ اگر آسام میں کانگریس کی حکومت بنتی ہے تو ان کی پارٹی سی اے اے (شہریت ترمیمی قانون ) کو بے اثر کرنے کے لئے قانون بنائے گی۔
-
مودی سرکارنے مقوضہ کشمیر کو بڑی جیل میں تبدیل کردیا
ہندوستان کی سیاسی پارٹی کانگریس کی جنرل سیکرٹری پریانکا گاندھی نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی اور بی جے پی کی حکومت نے کشمیر کو جیل میں تبدیل کر دیا ہے۔
-
پریانکا گاندھی نے شہریت ترمیمی قانون کو بھارتی آئین کی روح کے منافی قراردیدیا
ہندوستان کی اپوزیشن جماعت کانگریس کی جنرل سیکرٹری پریانکا گاندھی نے شہریت ترمیمی قانون کو بھارتی آئین کی روح اور غریب عوام کےخلاف قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ لوگ آئین کے تحفظ کے لئے سڑکوں پر لڑ رہے ہیں لیکن مودی سرکار بے رحمی سے اُنھیں کچل رہی ہے۔
-
کشمیر میں لاک ڈاؤن سے معصوم بچے متاثر ہو رہے ہیں، پریانکا گاندھی
بھارتی سیاسی جماعت کانگریس کی رہنما پریانکا گاندھی نے مودی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر میں لاک ڈاؤن سے سب سے زیادہ معصوم بچے متاثر ہو رہے ہیں۔
-
کشمیر کی خصوصی حیثیت کا خاتمہ مودی کا غیر آئینی اقدام ہے
بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس کی جنرل سیکریٹری پریانکا گاندھی نے کشمیر پر نریندر مودی سرکار کے اقدام کو غیرآئینی اورغیرقانونی قرار دے دیا ہے۔
-
بھارتی پولیس نے پریانکا گاندھی کو گرفتار کرلیا
بھارت کے صوبہ اتر پردیش کی پولیس نے بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کی جنرل سیکریٹری پریانکا گاندھی کو گرفتار کرلیا ہے۔