بھارتی سفیر نے پاکستان چھوڑدیا

بھارتی سفیر اجے بساریہ اسلام آباد چھوڑ کر نئی دہلی روانہ ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی سفیر اجے بساریہ اسلام آباد  چھوڑ کر نئی دہلی روانہ ہوگئے ہیں۔ سفارتی ذرائع کے مطابق بھارتی ہائی کمشنر اسلام آباد سے بذریعہ ہوائی جہاز لاہور روانہ ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اجے بساریہ آج شام لاہور سے نئی دہلی روانہ ہوں گے۔

بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کے  کشمیر سے متعلق آرٹیکل 370 کے خاتمے سے پیدا ہونے والی صورتحال پر پاکستان نے گزشتہ روز بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا۔

News Code 1892800

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 8 =