پاکستانی بینکوں کو غیر ملکی کرنسی کی خرید و فروخت کی اجازت

پاکستان کی اسٹیٹ بینک نے تمام بینکوں کو غیر ملکی کرنسی کی خرید و فروخت کی اجازت دے دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی اسٹیٹ بینک نے تمام بینکوں کو غیر ملکی کرنسی کی خرید و فروخت کی اجازت دے دی ہے۔ پاکستان کی اسٹیٹ بینک کے مطابق فارن ایکسچینج قوانین میں ترامیم کے ذریعے تمام بینکوں کو غیر ملکی کرنسی کی خرید و فروخت کی اجازت ہو گی جس کا اطلاق فوری ہو گا۔ تمام کمرشل بینک آزادانہ طور پر فارن کرنسی کی خرید و فروخت کر سکیں گے جب کہ صرف فارن ایکسچینج مینوئل کے بعض قوانین پر نظر ثانی کی گئی ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل صرف ایکسچینج کمپنیوں کے پاس غیر ملکی کرنسی کی خرید و فروخت کی اجازت تھی۔

News Code 1892322

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 8 =