اقوام متحدہ نے طالبان دہشت گرد رہنماؤں پر سفر پابندیاں ختم کردی ہیں

اقوام متحدہ نے افغان امن مذاکرات میں شرکت کرنے کے لیے طالبان ٹیم کے سربراہ ملا برادر سمیت 11 طالبان دہشت گرد رہنماؤں پرعائد سفری پابندیوں کو عارضی طور پر ختم کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ نے افغان امن مذاکرات میں شرکت کرنے کے لیے طالبان ٹیم کے سربراہ ملا برادر سمیت 11 طالبان دہشت گرد رہنماؤں پرعائد سفری پابندیوں کو عارضی طور پر ختم کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اقوام متحدہ نے ملا عبدالغنی برادر اور ڈپٹی لیڈر شیر محمد عباس استانکزئی سمیت 11 طالبان نمائندوں کو قطر میں ہونے والے افغان امن مذاکرات میں شرکت کرنے کے لیے سفر کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ سفری پابندیوں میں اس حالیہ نرمی کا اطلاق یکم اپریل سے 31 دسمبر تک ہو گا۔

اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل نے بھی اپنے ایک بیان میں واضح کیا ہے کہ افغان طالبان نمائندوں کو دی گئی سفری اجازت صرف امن اور مصالحتی مذاکرات میں شرکت کے لیے مخصوص ہے، علاوہ ازیں طالبان کے منجمد اثاثوں کی محدود بحالی بھی کی گئی ہے۔

News Code 1889657

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 2 =