برطانیہ میں طوفانی ہواؤں سے تباہی

برطانیہ میں تیز طوفانی ہواؤں نے تباہی مچا دی جبکہ اسکاٹ لینڈ، شمالی آئرلینڈ، مڈلینڈز اور دیگر علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ برفباری اور سرد موسم کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے برطانوی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانیہ میں تیز طوفانی ہواؤں نے تباہی مچا دی جبکہ اسکاٹ لینڈ، شمالی آئرلینڈ، مڈلینڈز اور دیگر علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ برفباری اور سرد موسم کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ 65 میل فی گھنٹہ سے زائد رفتار کی ہواؤں نے چھتیں اُڑا دیں، درخت جڑوں سے اُکھڑ گئے، متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا، سائن بورڈز اُڑ کر بجلی کے تاروں پر جا گرے، ملبے اور درختوں سے کئی سڑکیں بند ہوگئیں جبکہ تیز ہواؤں کے باعث متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

News Code 1888754

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 7 =