ٹیکساس طوفانی ہواؤں سے نظام زندگی درہم

امریکی ریاست ٹیکساس کے مختلف شہروں میں طوفانی ہواؤں کے جھکڑ نے نظام زندگی درہم برہم کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست ٹیکساس کے مختلف شہروں میں طوفانی ہواؤں کے جھکڑ نے نظام زندگی درہم برہم کردیا۔ 75میل گی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی طوفانی ہواؤں کی وجہ سے مختلف علاقے بجلی سے محروم ہوگئے جبکہ کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا ، گھروں کی چھتیں اُر گئیں، درخت اُکھڑ گئے اور ایک ٹرک بیچ سڑک پر اُلٹ گیا۔ تیز ہواؤں کے سبب ٹیکساس کے ایئرپورٹ کے رب وے پر کھڑے چھوٹے طیارے اُلٹ گئے۔ رپورٹ کے مطابق مختلف حادثات میں ایک شخص زخمی ہوا جبکہ انتظامیہ نے ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔

News Code 1888836

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha