مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کے چاک بازار میں واقع عمارت میں آگ لگنے سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 110 ہو گئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ آگ گیس سلنڈر کی وجہ سے لگی جبکہ عمارت میں کیمیکل کا گوادام اور پلاسٹک کا سامان موجود تھا جو آگ کے پھیلنے کا سبب بنا۔ واضح رہے کہ چاک بازار جس علاقے میں واقع ہے اسے پرانا ڈھاکہ کہا جاتا ہے جبکہ آگ سے متاثرہ عمارت میں پلاسٹک کی اشیاء کے گودام موجود ہیں۔
بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کے چاک بازار میں واقع عمارت میں آگ لگنے سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 110 ہو گئی۔
News ID 1888300
آپ کا تبصرہ