مقدونیہ کا نام سرکاری طور پر تبدیل کر دیا گیا

مقدونیہ کا نام مقدونیہ سے تبدیل کرکے جمہوریہ شمالی مقدونیہ (Republic of North Macedonia) رکھ دیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مقدونیہ کا نام مقدونیہ سے تبدیل کرکے جمہوریہ شمالی مقدونیہ  (Republic of North Macedonia) رکھ دیا گیا ہے۔ دی گارڈین کے مطابق نام کی تبدیلی کے لیے مقدونیہ کے 120رکنی پارلیمنٹ میں آئینی ترمیمی بل پر رائے شماری ہوئی تاہم اپوزیشن نے اس رائے شماری کا بائیکاٹ کیا۔ پارلیمنٹ کے 8 آزاد اراکین جو پہلے اپوزیشن کے ساتھ منسلک تھے، انہوں نے نہ صرف رائے شماری میں حصہ لیا بلکہ اس بل کے حق میں ووٹ ڈالا۔ بل کے حق میں کل 81 ووٹ آئے اور یوں ایوان نے دو تہائی اکثریت سے اس کو منظور کر لیا۔ رپورٹ کے مطابق ملک کے نام کی تبدیلی کے معاملے پر سیاستدانوں اور عوام میں شدید تقسیم نظر آئی اور مخالف لوگوں نے بڑے پیمانے پر احتجاج بھی کیا۔ بل کی منظوری کے روز پارلیمنٹ کے باہر بھی ہزاروں لوگ جمع ہوئے اور احتجاج کرتے رہے۔

News Code 1888099

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 0 =