امریکہ کے شہر شکاگو کے اسپتال میں فائرنگ سے 4 افراد ہلاک

امریکہ کے شہر شکاگو کے میرسی اسپتال میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 4 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ  کے شہر شکاگو کے میرسی اسپتال میں مسلح شخص  کی فائرنگ سے 4 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق امریکہ کے شہر شکاگو کے میرسی اسپتال میں حملہ آور کی فائرنگ سے 4 افراد ہلاک ہو گئے جن میں پولیس اہلکار اور ایک ڈاکٹر شامل ہیں۔ حملہ آور کی فائرنگ سے متعدد افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

پولیس کے مطابق شہر کے علاقے جنوبی مشیگان ایونیو میں واقع میرسی اسپتال میں ایک نامعلوم شخص گھس آیا اور فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں اسپتال کے عملے کے متعدد افراد زخمی ہوگئے جب کہ فائرنگ سے ایک ڈاکٹر ہلاک ہوگیا۔ بعدازاں پولیس اور حملہ آور کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور اس دوران حملہ آور اور ایک پولیس اہلکار ہلاک ہو گیا۔امریکی میڈیا کے مطابق پولیس نے ایمرجنسی سروس طلب کرکے اسپتال کو خالی کرالیا ہے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر تلاشی شروع کردی ہے۔

News Code 1885773

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 1 =