مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے العربی الجدید کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی پالیسیوں پر امریکی پابندیوں کا کوئی اثر نہیں پڑےگا۔ ایرانی وزير خارجہ نے ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایران کے اقتصاد پر امریکی پابندیوں کا معمولی اثر پڑ سکتا ہے لیکن اس سے ایران کی پالیسیوں پر کوئی اثر نہیں پڑےگا۔ جواد ظرییف نے کہا کہ امریکہ کی دوسرے مرحلے کی پابندیوں کا ایران کے اقتصاد پر بھی کوئی اثر نہیں پڑا ہے امریکی پابندیوں کا نشانہ ایرانی عوام ہیں اور ایرانی عوام نے بھی امریکی پابندیوں کو ناکام بنانے کا عزم کررکھا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے العربی الجدید کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی پالیسیوں پر امریکی پابندیوں کا کوئی اثر نہیں پڑےگا۔
News ID 1885584
آپ کا تبصرہ