16 اکتوبر، 2018، 10:32 AM

کراچی میں امریکی قونصلیٹ کی گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار زخمی

کراچی میں امریکی قونصلیٹ کی گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار زخمی

پاکستان کے شہر کراچی میں پی آئی ڈی سی چوک کے قریب امریکی قونصلیٹ کی گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار زخمی ہوگیا، واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نےایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کراچی میں پی آئی ڈی سی چوک کے قریب امریکی قونصلیٹ کی گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار زخمی ہوگیا، واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ اطلاعات  کے مطابق پی آئی ڈی سی کی سڑک پر گاڑی کی موٹر سائیکل سے ٹکر ہوئی جس میں ایک شہری عبدالجبار زخمی ہوگیا۔ شہری نے بتایا ہے کہ وہ پی آئی ڈی کی سڑک سے گزر رہا تھا کہ اسے پیچھے سے کسی گاڑی نے ٹکر ماری، واقعے کے بعد رش لگ گیا اسی دوران کسی نے خاتون کو الزبتھ کے نام سے پکارا، اسی رش کے دوران معلوم ہوا کے ڈرائیور امریکی خاتون ہے۔

ڈی آئی جی ساؤتھ جاوید اوڈھو نے بتایا کہ جس گاڑی سے حادثہ ہوا اسے تحویل میں لے لیا گیا ہے، موٹر سائیکل سوار کو معمولی زخم آئے جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا، زخمی کے بیان کے مطابق کارروائی عمل میں لائیں گے۔

News Code 1884828

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha