6 اکتوبر، 2018، 8:36 AM

سعودی عرب کی امریکہ کو جنگی ساز و سامان کی بر وقت ادائيگی

سعودی عرب کی امریکہ کو جنگی ساز و سامان کی بر وقت ادائيگی

سعودی عرب کے ٹرمپ نواز ولی عہد محمد بن سلمان نے ٹرمپ کی تحقیر اور تذلیل کے جواب میں کہا ہے کہ امریکہ اورسعودی عرب کےتعلقات میں تبدیلی نہیں آئی، سعودی عرب کو ٹرمپ کےساتھ کام کرناپسند ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے ٹرمپ نواز ولی عہد محمد بن سلمان نے ٹرمپ کی تحقیر اور تذلیل کے جواب میں  کہا ہے کہ امریکہ اورسعودی عرب کےتعلقات میں تبدیلی نہیں آئی، سعودی عرب کو ٹرمپ کےساتھ کام کرناپسند ہے۔ سعودی عرب کے ولیعہد نے کہا کہ ہمیں امریکہ پر اعتماد ہے اور ہم امریکہ کو بر وقت رقم ادا کرتے ہیں۔ امریکی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ولی عہد محمد بن سلمان نے مزید کہا کہ امریکہاورسعودی عرب کےدرمیان بہترین اقتصادی تعلقات قائم ہیں، سعودی عرب امریکاسےحاصل فوجی سازوسامان کی بر وقت  ادائیگی کرتاہے۔ اس سے قبل امریکی صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکہ کی حمایت کے بغیر سعودی عرب کے بادشاہ دو ہفتہ تک بھی اقتدار میں باقی نہیں رہ سکتے۔

News ID 1884561

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha