اسرائیل کے فلسطینی اراضی میں غیرآئینی اقدامات جاری ہیں، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے مشرق وسطیٰ کیلئے خصوصی ایلچی نیکولائی میلاڈینوف نے خبردار کیا ہے کہ غزہ کی پٹی کا علاقہ کسی بھی وقت آتش فشاں بن کر پھٹ سکتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے مشرق وسطیٰ کیلئے خصوصی ایلچی نیکولائی میلاڈینوف نے خبردار کیا ہے کہ غزہ کی پٹی کا علاقہ کسی بھی وقت آتش فشاں بن کر پھٹ سکتا ہے۔ مرکزاطلاعات فلسطین کے نیویارک میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ اسرائیل نے فلسطینی اراضی میں اپنے غیرآئینی اقدامات(جرائم) کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جس کے باعث امن کے مواقع سنگین مشکلات اور فلسطینی ریاست کا قیام مزید مشکل ہوگیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں عوام میں امید پیدا کرنا ہوگی اور بند گلی میں جانے سے بچنا ہوگا، اس کے لیے فریقین کو با مقصد مذاکرات پر آمادہ کرنا اور فلسطینی علاقوں سے اسرائیل کا غاصبانہ تسلط ختم کرنا ہوگا۔اسرائیل تنازع کے حل کے لیے دو ریاستی حل کا فارمولہ نافذ کرنا ضروری ہے مگر اس کے لیے تمام فریقین کا ایک دوسرے کے ساتھ تعاون اور مثبت رد عمل ضروری ہے۔ ملاڈینوف نے کہا کہ غزہ کی پٹی کا علاقہ زیادہ حساس صورت اختیار کرچکا ہے جو کسی بھی آتش فشاں بن کر پھٹ سکتا ہے۔ ایسی صورت میں پوری عالمی برادری اور ہم سب اس کے ذمہ دار ہوں گے۔

News Code 1884212

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 4 =