امریکی ریاست فلوریڈا میں 4 افراد ہلاک

امریکی ریاست فلوریڈا میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگيا جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست فلوریڈا میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگيا جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق امریکی سول ہیلی کاپٹر بی-60 ایئر کرافٹ فلوریڈا کے ایئر فورس بیس پر گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر میں سوار چاروں افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

اس سے قبل صرف ایک شخص کی ہلاکت کا دعوی کیا گیا تھا کیوں کہ ایئر بیس کے کاغذات میں ہیلی کاپٹر میں صرف پائلٹ کی موجودگی ظاہر کی گئی تھی تاہم ہیلی کاپٹر کے ملبے سے 4 لاشیں برآمد ہونے سے حادثہ مشکوک  ہوگیا ہے۔ امریکی ایئر فورس نے حادثے کی تحقیقات کے لیے تفتیشی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

News Code 1883551

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 1 =