19 اگست، 2018، 7:48 PM

ہندوستانی فوج کا کشمیر میں 4 علیحدگی پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعوی

ہندوستانی فوج کا کشمیر میں 4 علیحدگی پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعوی

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہندوستانی فوج نے آپریشن کے دوران 4 علیحدگی پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہندوستانی فوج نے آپریشن کے دوران 4 علیحدگی پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔ کشمیر ذرائع کے مطابق ہندوستانی فوج نے ضلع بارہ مولا میں محاصرہ اور سرچ آپریشن کے دوران ایک اور علیحدگی پسند کو ہلاک کردیا ہے۔ سرچ آپریشن کے دوران تمام داخلی و خارجی راستے بند کر دیئے گئے۔ ہندوستانی فوج کا کہنا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فوج نے 4 علیحدگی پسندوں کو ہلاک کیا ہے۔ ہندوستانی فوج نے بارہ مولا میں 1 اور کپواڑہ میں 3 علیحدگی پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔

News Code 1883214

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha