مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ملازمت کی خاطرسعودی عرب جانے والے مزید 100 پاکستانیوں کوسعودی حکومت نے بے دخل کر دیا۔ بے دخل پاکستانی سعودی ایئرلائن کی 734پر جدہ سے لاہور پہنچے۔ امیگریشن حکام نے تمام بے دخل مسافروں کو ایف آئی اے کائونٹرز پر روکا۔ امیگریشن عملے نے ضروری کارروائی کے بعد مسافروں کو گھر بھیج دیا۔ مسافروں نے بتایا کہ وہ بہتر مستقبل کا خواب لے کر سعودی عرب گئے تھے تاہم سفری دستاویزات مکمل ہونے کے باوجود سعودی حکومت نے انہیں گرفتار کر لیا اور3 ماہ قید میں رکھنے کے بعد بے دخل کدیا۔
ملازمت کی خاطرسعودی عرب جانے والے مزید 100 پاکستانیوں کوسعودی حکومت نے بے دخل کردیا ہے۔
News ID 1882881
آپ کا تبصرہ