زیمبابوے کے صدارتی الیکشن میں ایمرسن منانگاگو کامیاب

زیمبابوے کے صدارتی الیکشن میں ایمرسن منانگاگوا اپنے حریف نیلسن شامیزا کو شکست دے کر ملک کے نئے صدر منتخب ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ زیمبابوے کے صدارتی الیکشن میں ایمرسن منانگاگوا اپنے حریف نیلسن شامیزا کو شکست دے کر ملک کے نئے صدر منتخب ہو گئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق زیمبابوے میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں حکمراں جماعت کے امیدوار ایمرسن منانگاگوا کو کامیاب قرار دیا گیا ہے۔ ایمرسن منانگاگوا نے 51 فیصد ووٹ حاصل کیے جب کہ ان کے مدمقابل نیلسن شمیزا 44 فیصد ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہو سکے۔

گزشتہ برس نومبر میں صدر رابرٹ موگابے کے 35 سالہ دور اقتدار سے مستعفی ہونے کے بعد حکمراں جماعت نے اپنے سینیئر رہنما ایمرسن منگاگوا کو عارضی صدر نامزد کیا گیا تھا۔ صدر رابرٹ موگابے کی معزولی کے بعد یہ پہلے صدارتی انتخابات تھے جس میں حکمراں جماعت نے صدر ایمرسن منانگاگوا کو صدارتی امیدوار کے طور پر میدان میں اتارا تھا۔صدارتی انتخاب کے نتائج کو تین بعد جاری کیا گیا ہے اس دوران عوام میں شدید بے چینی پائی گئی اور نتائج کے بروقت اعلان کے لیے احتجاج بھی کیا جس میں 6 افراد بھی ہلاک ہوئے۔ دوسری جانب اپوزیشن جماعت نے ان انتخابات کو جعلی قرار دیتے ہوئے دوبارہ انتخاب کا مطالبہ کیا ہے۔

News Code 1882763

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 10 =