چین کا پاکستان کی آئندہ حکومت کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کا عزم

چین کی وزارت خارجہ نے پاکستان میں الیکشن کا خير مقدم اور تحریک انصاف کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین پاکستان کی آئندہ حکومت کے ساتھ بھر پور تعاون جاری رکھے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق چین کی وزارت خارجہ  نے پاکستان میں الیکشن کا خير مقدم اور تحریک انصاف کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین پاکستان کی آئندہ حکومت کے ساتھ  بھر پور تعاون جاری رکھے گا۔عمران خان نے گزشتہ روز چین سمیت چند دیگر ممالک کیساتھ تعلقات مضبوط بنانے کا اعلان کیا تھا اور کہاتھاکہ کرپشن پر قابو پانے کا طریقہ چین سے سیکھیں گے ، سی پیک کے ذریعے سرمایہ پاکستان لائیں گے ۔ 

عمران خان کے اس بیان اور تحریک انصاف کی جیت کے بعد چینی وزارت خارجہ نے سی پیک سے متعلق عمران خان کے بیان کو سراہا اور کہا کہ حالات کچھ بھی ہوں پاک چین دوستی کا سلسلہ جاری ہے۔ترجمان نے کہاکہ چین بھی نئی پاکستانی حکومت کےساتھ تعاون جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔

News Code 1882586

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 2 =