مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں مسلح شخص نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ایک خاتون ہلاک اور ایک بچی سمیت 13 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ فائرنگ کرنے والے شخص نے فائرنگ کے بعد خودکشی کرلی۔ ٹورنٹو پولیس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیے گئے ٹوئٹ کے ذریعے کہا ہےکہ 14 افراد فائرنگ کا نشانہ بنے جس میں سے ایک خاتون ہلاک جبکہ 13 زخمی ہوئے، زخمیوں میں ایک بچی کی حالت تشویش ناک ہے۔ پولیس ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ مشتبہ شخص نے خود کو ہلاک کرنے سے قبل پولیس پر بھی فائرنگ کی۔
کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں مسلح شخص نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ایک خاتون ہلاک اور ایک بچی سمیت 13 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
News ID 1882478
آپ کا تبصرہ