مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سنگاپور میں نامعلوم ہیکرز نے ایک بڑا سائبر حملہ کرکے وزیراعظم سمیت 15 لاکھ افراد کا ذاتی ڈیٹا حاصل کرلیا ہے۔ سائبر حملہ سرکاری ہیلتھ ڈیٹا بیس پر کیا گیا جس میں لاکھوں افراد کی ذاتی معلومات چوری کی گئیں۔ حکومت نے ہیکنگ کی تصدیق کرتے ہوئے بیان میں واضح کیا کہ نامعلوم ہیکرز نے لوگوں کے ناموں، رہائش گاہوں اور دیگر معلومات چوری کی ہیں تاہم مریضوں کی صحت اور ان کے طبی ریکارڈز اس حملے سے محفوظ رہے ہیں۔ بیان کے مطابق جن افراد کے نام اور رہائشی ایڈریس ہیک ہوئے ان مریضوں نے یکم مئی 2015ء سے 4 جولائی 2018ء کے دوران مختلف طبی مراکز کا دورہ کیا تھا۔ اس منظم سائبر حملے کا ہدف وزیراعظم لی ہسین لونگ کو قرار دیا گیا ہے جو کہ کینسر جیسے موذی مرض میں دو بار مبتلا ہونے کے باوجود حیات ہیں ہیکرز نے کامیاب ہیکنگ میں وزیراعظم کا ڈیٹا بھی چوری کرلیا ہے۔
سنگاپور میں نامعلوم ہیکرز نے ایک بڑا سائبر حملہ کرکے وزیراعظم سمیت 15 لاکھ افراد کا ذاتی ڈیٹا حاصل کرلیا ہے۔
News ID 1882405
آپ کا تبصرہ