مہر خبررساں ایجنسی نے مسلح افواج کے رابطہ عامہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف جنرل محمد باقری ایرانی فوج کے اعلی افسروں کے ایک وفد کے ہمراہ پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی دعوت پر عنقریب پاکستان کے دورے پر روانہ ہوں گے۔ اس سفر میں تہران اور اسلام آباد کے درمیان باہمی تعلقات کے فروغ، مشترکہ سرحدوں پر باہمی تعاون ، دہشت گردی کے خلاف جنگ ، علاقائی و عالمی امور اور عالم اسلام کو در پیش چيلنجوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف جنرل محمد باقری اعلی فوجی وفد کے ہمراہ پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی دعوت پر عنقریب پاکستان کے دورے پر روانہ ہوں گے۔
News ID 1882205
آپ کا تبصرہ