مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کل رات تین روزہ سرکاری دورہ پر تہران پہنچ گئے ہیں جہاں ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف جنرل محمد حسین باقری نے ان کا سرکاری طور پر استقبال کیا دونوں ممالک کے فوجی رہنماؤں نے باہمی ملاقات میں ایران اور پاکستان کے دفاعی تعلقات کو فروغ دینے پر تاکید کی ہے۔ پاکستانی آرمی چیف کے دورے کے حوالے سے پاک فوج کے شعبہ تعلقہ عامہ( آئی ایس پی آر) کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ دورے کے دوران آرمی چیف ایران کی سول اور فوجی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ پاکستانی فوج کے سربراہ اعلی فوجی وفد کے ہمراہ ، ایرانی فوج کے سربراہ کی دعوت پر تہران پہنچے جہاں دونوں ممالک کے فوجی رہنماؤں نے باہمی دفاعی امور پر تبادلہ خیال کیا دہشت گردی کے خاتمہ اور مقابلہ پر دونوں ممالک نے تاکید کی ۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کو آجکل امریکہ کی بے مہری کا سامنا ہے لہذا ایسے شرائط میں پاکستان کو ایران جیسے اہم اسلامی ، برادر اور ہمسایہ ملک کے تعاون کی ضرورت ہے۔
پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کل رات تین روزہ سرکاری دورہ پر تہران پہنچ گئے ہیں جہاں ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف جنرل محمد حسین باقری نے ان کا سرکاری طور پر استقبال کیا دونوں ممالک کے فوجی رہنماؤں نے باہمی ملاقات میں ایران اور پاکستان کے دفاعی تعلقات کو فروغ دینے پر تاکید کی ہے۔
News ID 1876466
آپ کا تبصرہ