16 جولائی، 2018، 9:33 AM

ایرانی فوج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل باقری پاکستان پہنچ گئے

ایرانی فوج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل باقری  پاکستان پہنچ گئے

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجرجنرل محمد باقری پاکستانی حکام کے ساتھ بات چیت کیلیے اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ 3روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجرجنرل محمد باقری پاکستانی حکام کے ساتھ بات چیت کیلیے اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ 3روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ پاکستان کے نورخان ایئربیس پر پاک فوج کے اعلیٰ حکام اور پاکستان میں ایران کے سفیر مہدی ہنردوست نے میجر محمد باقری کا شاندار کیا۔ میجر جنرل محمد باقری پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی دعوت پاکستان کے دورے پر پہنچے ہیں۔ دورے کے دوران وہ پاکستان کی سول وعسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے جن میں دوطرفہ تعلقات، دفاعی تعاون، سرحدی معاملات دہشت گردی کے خلاف جنگ اورعلاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

News ID 1882259

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha