مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کراچي میں مسافر بس پر دہشت گردانہ حملے کے بعد پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے سری لنکا کا دورہ منسوخ کردیا ہے۔ترجمان پاک فوج میجر جنرل عاصم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آرمی چیف کے دورہ سری لنکا کے حوالے سے لکھا کہ جنرل راحیل شریف کا 3 روزہ دورہ سری لنکا طے شدہ تھا جسے کراچی میں مسافر بس پر فائرنگ کے دہشت گردی کے واقعے کے بعد منسوخ کردیا گیا ہےواضح رہے کہ کراچی میں مسافر بس پر دہشت گردوں کے حملے میں 43 افراد ہلاک ہوگئے ہیں پاکستان کو اس وقت خونخوار سلفی وہابی دہشت گردوں کا سامنا ہے لیکن پاکستانی حکومت سلفی وہابی مدارس کے خلاف کارروائی کرنے سے گریز کررہی ہے جہاں دہشت گردوں کو تربیت اور خودکش کارروائیوں کا درس دیا جاتا ہے۔
مہر نیوز/13 مئی / 2015 ء : پاکستان کے شہر کراچي میں مسافر بس پر دہشت گردانہ حملے کے بعد پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے سری لنکا کا دورہ منسوخ کردیا ہےپاکستان کو اس وقت خونخوار سلفی وہابی دہشت گردوں کا سامنا ہے لیکن پاکستانی حکومت سلفی وہابی مدارس کے خلاف کارروائی کرنے سے گریز کررہی ہے جہاں دہشت گردوں کو تربیت اور خودکش کارروائیوں کا درس دیا جاتا ہے۔
News ID 1855080
آپ کا تبصرہ