4 جولائی، 2018، 11:22 AM

چین کی اپنے شہریوں کو امریکہ کے سفر کے دوران محتاط رہنے کی ہدایت

چین کی اپنے شہریوں کو امریکہ کے سفر کے دوران محتاط رہنے کی ہدایت

امریکہ سے تجارتی تنازعہ کے بعد چین نے اپنے شہریوں کو امریکہ میں سفر کے دوران محتاط رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شینہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ سے تجارتی تنازعہ کے بعد چین نے اپنے شہریوں کو امریکہ میں سفر کے دوران محتاط رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔  واشنگٹن میں چینی سفارتخانے نے اپنے شہریوں کو خبردار کیا کہ امریکہ میں سکیورٹی صورتحال بہت خراب ہے، چینی سفارتخانے نے مزید کہا کہ امریکہ میں فائرنگ سے ہلاکتیں، چوریاں، ڈکیتیاں عام ہیں۔ امریکی کسٹم ایجنٹ بلاوجہ تلاشی لیتے ہیں اور چینی شہریوں کا سامان قبضے میں لے لیتے ہیں۔

انتباہ میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکہ میں فراڈ کرنا عام سی بات ہے اور اس کے ساتھ ساتھ قدرتی آفات کا بھی بہت خطرہ ہے۔ امریکی سفر کے دوران چینی شہریوں کو مہنگے میڈیکل بل بھی ادا کرنے پڑ سکتے ہیں۔

چینی سفارتخانے نے اپنے شہریوں کو مزید کہا کہ وہ امریکہ میں سفر کے دوران مشتبہ افراد سے محتاط رہیں اور رات کو اکیلے میں سفرکرنے سے گریز کریں۔

News ID 1881932

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha