مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران میں کل بروز جمعرات غروب کے وقت شوال المکرم کا چاند نظر آگیا آج ملک بھر میں عید سعید فطر مذہبی عقیدت اور احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے ۔ اس موقع پر مؤمنین نماز عید میں بھر پور شرکت کریں گے نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع تہران میں مصلای امام خمینی (رہ) میں منعقد ہوگا جہاں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی امامت میں نماز عید فطر ادا کی جائےگي۔ اطلاعات کے مطابق رہبر معظم کے دفتر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق جمعرات غروب کے وقت ملک بھر میں ہلال کمیٹیوں نے شوال المکرم کا چاند دیکھنے کا اہتمام کیا ۔لہذا ملک کے مختلف حصوں سےموصول ہونے والی رپورٹوں کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی کے لئے شوال کی پہلی تاریخ ثابت ہوگئی ہے اور آج ملک بھر میں عید سعید فطر مذہبی جوش و خروش اور عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے ۔
اسلامی جمہوریہ ایران میں آج عید سعید فطر مذہبی عقیدت اور احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے ۔ اس موقع پر مؤمنین نماز عید میں بھر پور شرکت کریں گے نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع تہران میں مصلای امام خمینی (رہ) میں منعقد ہوگا ۔ جہاں رہبر معظم کی امامت میں نماز عید فطر ادا کی جائےگي۔
News ID 1881422
آپ کا تبصرہ