مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی اور ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں شوال کا چاند نظر آگیا ہے جس کے بعد پاکستان میں آج عید فطر مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے۔۔ پاکستان کی مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے اعلان کیا ہے کہ شوال المکرم کا چاند نظر آ گیا ہے ، کل بروز پیر یکم شوال المکرم ہو گی اور پاکستان بھر میں عید الفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جائے گی۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں لاہور، کراچی، ملتان، قصور، حیدر آباد، کشمور، جھنگ، بورے والا، اوکاڑہ، پاکپتن، نواب شاہ، سکھر اور آزاد کشمیر سمیت ملک کے مختلف علاقوں سے شوال کا چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں۔
پاکستان میں شوال کا چاند نظر آگیا ہے جس کے بعد پاکستان میں آج عید فطر مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے۔
News ID 1873443
آپ کا تبصرہ