30 اگست، 2011، 8:58 PM

عید سعید فطر

بر صغیر ہند و پاک میں کل عید سعید فطر منائی جارہی ہے

بر صغیر ہند و پاک میں کل عید سعید فطر منائی جارہی ہے

مہر نیوز-30 اگست 2011ء: بر صغیر ہند و پاک میں شوال کا چاند نظر آگیا ہے اورکل پہلی شوال کو عید سعید فطر مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بر صغیر ہند و پاک میں  شوال کا چاند نظر آگیا ہے اورکل پہلی شوال کو عید سعید فطر مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے ۔ پاکستان کی رویت ہلال کمیٹی نے چاند نظر آنے کی تصدیق کردی ہے۔ کراچی میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کمیٹی کے چیئر مین مفتی منیب الرحمان کی صدارت میں میٹ کمپلیکس میں منعقد ہوا۔دوران اجلاس ملک بھر سے موصول ہو نے والی21شہادتوں کا شرعی طور پر جائزہ اور تصدیق کی گئی اور چاند کی رویت کا اعلان کیا گیا ۔ ہندوستان اور کشمیر کے مختلف شہروں سے موصولہ رپورٹ کے مطابق شوال کا چاند نظر آگیا ہے لہذا کل ہندوستان میں بھی عید سعید فطر مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی جائے گی ۔

News ID 1396772

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha