12 جون، 2018، 11:36 AM

کابل میں خود کش حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی

کابل میں خود کش حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں سرکاری عمارت کے قریب خود کش حملے کی ذمہد اری وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے قبول کرلی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے طلوع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں سرکاری عمارت کے قریب خود کش حملے کی ذمہد اری وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے قبول کرلی ہے۔ اطلاعات کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں وزارت دیہی بہبود وترقی  کی عمارت کے قریب خودکش دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے جب کہ دھماکہ اس وقت ہوا جب روزہ دار ملازمین چھٹی کرکے گھر واپس جانے کے لیے بس کا انتظار کررہے تھے۔ خودکش حملے کی ذمہ داری وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے قبول کرلی ہے۔

News ID 1881354

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha