یمنی فورسز کا سعودیہ کے فوجی ٹھکانوں پر بیلسٹک میزائل سے حملہ/ متعدد فوجی ہلاک

یمنی فورسز نے سعودی عرب کے مجرمانہ اور وحشیانہ ہوائی حملوں کے جواب میں سعودی عرب کے فوجی ٹھکانوں پر بیلسٹک میزائل داغے ہیں جس کے نتیجے میں سعودی عرب کے درجنوں کرائے کے فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فورسز نے سعودی عرب کے مجرمانہ اور وحشیانہ ہوائی حملوں کے جواب میں سعودی عرب کے فوجی ٹھکانوں پر بیلسٹک میزائل داغے ہیں جس کے نتیجے میں سعودی عرب کے درجنوں کرائے کے فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کی طرف سے یمنی شہریوں پر بھیانک ہوائی حملوں کا سلسلہ جاری ہے جس سے سعودی عرب کی یمنی شہریوں کی نسبت دشمنی اور عداوت نمایاں ہوگئی ہے۔ سعودی عرب نے دس ممالک کو ساتھ لیکر  یمن کے نہتے عربوں گذشتہ تین برسون سے جنگ مسلط کررکھی ہے لیکن اس ظالمانہ اور غیر منصفانہ جنگ میں سعودی عرب اپنے مذموم اہداف تک پنہچنے میں ناکام ہوگیا ہے۔ سعودی عرب کو اس جنگ میں امریکہ اور اسرائیل کی حمایت بھی حاصل ہے۔

News Code 1881323

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 3 =