مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر خارجہ خواجہ آصف نے ماسکو میں روسی ہم منصب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان کا مسئلہ جنگ سے نہیں مذاکرات سے حل ہوگا ہم کسی اور کی جنگ اپنی سرزمین پر نہیں لڑ سکتے۔ وزیر خارجہ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ طالبان نے خود کو افغان علاقوں میں منتقل کر لیا ہے، افغان مسئلہ جنگ سے نہیں بلکہ مذاکرات سے حل ہو گا۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشت گردی کےخلاف جنگ میں پیچھے نہیں ہٹا لیکن کسی اور کی جنگ اپنی سرزمین پر نہیں لڑسکتے دہشت گردی کے خلاف پاکستان اور روس کا مؤقف یکساں ہے۔
پاکستان کے وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغانستان کا مسئلہ جنگ سے نہیں مذاکرات سے حل ہوگا ہم کسی اور کی جنگ اپنی سرزمین پر نہیں لڑ سکتے۔
News ID 1878882
آپ کا تبصرہ