18 فروری، 2018، 2:57 PM

پاکستانی وزیر خارجہ کا دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کا اعلان

 پاکستانی وزیر خارجہ کا دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کا اعلان

پاکستان کے وزیرِ خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کی مشرقی اور مغربی سرحدوں پر ہمارا ازلی دشمن دہشت گردی کررہا ہے لیکن جب دہشت گردی مسلط کی جائے گی تو اس کا منہ توڑ جواب بھی دیا جائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیرِ خارجہ خواجہ آصف نے سیالکوت میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی مشرقی اور مغربی سرحدوں پر ہمارا ازلی دشمن دہشت گردی کررہا ہے لیکن جب دہشت گردی مسلط کی جائے گی تو اس کا منہ توڑ جواب بھی دیا جائے گا۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں امن ایک خواب بن گیا تھا لیکن ہماری حکومت نے امن قائم کیا اور اس خواب کو شرمندہ تعبیر کرکے دکھایا، جس طرح پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف کامیابیاں حاصل کیں کسی دوسرے ملک میں اس کی مثال نہیں ملتی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری مشرقی اور مغربی سرحدوں پر ہمارا ازلی دشمن دہشت گردی کررہا ہے اور جب دہشت گردی مسلط کی جائے گی تو اس کا منہ توڑ جواب بھی دیا جائے گا۔

News ID 1878832

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha