15 فروری، 2018، 3:15 PM

عدالت نے نواز شریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کردی

عدالت نے نواز شریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کردی

پاکستان کی احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی نیب ریفرنسز کی سماعت کے دوران حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملزموں کو حاضری سے استثنی نہیں دیا جائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی نیب ریفرنسز کی سماعت کے دوران حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملزموں کو حاضری سے استثنی نہیں دیا جائے گا۔ اطلاعات کے مطابق اسلام آباد میں احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نواز شریف، اس کی  بیٹی مریم  اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت کی۔ عدالت نے تینوں ملزمان کی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ سے متعلق درخواستوں کا محفوظ فیصلہ سنادیا۔عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ ملزمان کو حاضری سے استثنیٰ نہیں دیا جاسکتا اس لئے درخواستیں مسترد کی جاتی ہیں۔ واضح رہے کہ نیب کی جانب سے نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے خلاف کرپشن کے الزم میں العزیزیہ اسٹیل ملز، فلیگ شپ انوسٹمنٹ اور ایون فیلڈپراپرٹیز سمیت تین ریفرنسز دائر ہیں۔

News ID 1878761

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha