9 اکتوبر، 2017، 11:56 AM

پاکستان کے سابق وزير اعظم نواز شریف کے دونوں بیٹے اشتہاری قرار

 پاکستان کے سابق وزير اعظم نواز شریف کے دونوں بیٹے اشتہاری قرار

پاکستان میں احتساب عدالت نے نیب ریفرنسز میں مسلسل عدم پیشی پر سابق وزیر اعظم نواز شریف کے دونوں بیٹوں حسین نواز اور حسن نواز کو اشتہاری قرار دے دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں احتساب عدالت نے نیب ریفرنسز میں مسلسل عدم پیشی پر سابق وزیر اعظم نواز شریف کے دونوں بیٹوں حسین نواز اور حسن نواز کو اشتہاری قرار دے دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نواز شریف اور ان کے بچوں کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت کی۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز احتساب عدالت میں پیش ہوئیں جب کہ کیپٹن (ر) صفدر کو نیب کی ٹیم نے پیش کیا۔ نواز شریف کی جانب سے ان کے وکیل نے پیشی سے استثنیٰ کی درخواست کی۔ عدالت نے استفسار کیا کہ دیگر دو ملزمان (حسین نواز اور حسن نواز ) کہاں ہیں۔ نیب نے عدالت کے گزشتہ حکم کی تعمیلی رپورٹ جمع کراتے ہوئے استدعا کی کہ ملزمان کو اشتہاری قرار دیا جائے اور ان کا مقدمہ الگ کردیا جائے۔ عدالت نے نواز شریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور جب کہ حسین اور حسن نواز کے دائمی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں اشتہاری قرار دے دیا۔ عدالت نے نیب کو تینوں ریفرنسز میں حسین اور حسن نواز کا مقدمہ الگ کرنے کا بھی حکم دے دیا۔ احتساب عدالت نے نیب ریفرنسز کی سماعت 13 اکتوبر تک کے لیے ملتوی کردی، آئندہ سماعت پر نواز شریف اور ان کے بچوں  پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔

News ID 1875829

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha