19 اکتوبر، 2017، 11:29 AM

پاکستانی عدالت نے نواز شریف کی درخواست مسترد کردی

پاکستانی عدالت نے نواز شریف کی درخواست مسترد کردی

پاکستان کی احتساب عدالت نے نیب ریفرنسز کی سماعت روکنے سے متعلق سابق وزیر اعظم نواز شریف کی درخواست مسترد کردی جبکہ عدالت نے سماعت مؤخر کرنے کی مریم نواز کی درخواست کو بھی مسترد کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی احتساب عدالت نے نیب ریفرنسز کی سماعت روکنے سے متعلق سابق وزیر اعظم  نواز شریف کی درخواست مسترد کردی جبکہ عدالت نے سماعت مؤخر کرنے کی مریم نواز کی درخواست کو بھی مسترد کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق مریم نوازاورکیپٹن(ر)صفدر نے گواہوں کے بیانات، والیم10فراہم کرنے کی استدعا کی تھی، درخواست میں دستاویزات ملنے تک فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی موخر کرنےکا بھی کہا گیا تھا۔سابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے احتساب عدالت میں متفرق درخواست دائر کی گئی تھی، جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ جب تک تینوں ریفرنسز یکجا کرنے کا فیصلہ نہ آجائے اس وقت تک کارروائی روکی جائے۔ واضح رہے کہ احتساب عدالت نے نواز شریف کی ایک دن کے لیے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے 13 اکتوبر کو پیش ہونے کا حکم دیا تھا تاہم گزشتہ سماعت پر احتساب عدالت میں ہنگامہ آرائی کے باعث نیب ریفرنسز میں سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر پر فرد جرم عائد نہیں کی جاسکی تھی۔ سابق وزیراعظم نوازشریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر پر آج نیب ریفرنسز میں فرد جرم عائد ہونے کا امکان ہے۔نیب کی جانب سے سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف لندن فلیٹس، فلیگ شپ انویسٹمنٹ اور العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنسز دائر کیے گئے ہیں۔

News ID 1876050

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha