مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نواز شریف اور مریم نواز کی ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ موخر کرنے کی درخواست مسترد کردی ہے۔نواز شریف کی جانب سے ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ موخر کرنے کی درخواست دائر کی گئی تھی جس میں کلثوم نواز کی خرابی صحت کو بنیاد بنا کر ایک ہفتے کیلئے ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ مؤخر کرنے کی درخواست دائر کی گئی تھی ۔ ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ سنائے جانے سے قبل فریقین کے وکلا نے اس درخواست پر دلائل دیے جس کے بعد جج محمد بشیر نے فیصلہ محفوظ کرلیا تھا جو ایک گھنٹے بعد سنایا گیا ۔ جج محمد بشیر نے درخواست مسترد کرتے ہوئے آج (جمعہ کو ) ہی ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ سنانے کا حکم دیا ہے,انہوں نے ریمارکس میں کہا کہ جن کی درخواست ہے وہ عدالت میں موجود ہی نہیں ہیں۔
پاکستان کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نواز شریف اور مریم نواز کی ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ موخر کرنے کی درخواست مسترد کردی ہے۔
News ID 1881988
آپ کا تبصرہ